این ایف سی ایوارڈ کمیشن میں جاوید جبار کی نامزدگی کے خلاف ہیں، آغا حسن بلوچ

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے آغا حسن بلوچ نے کہاکہ ہم نے بہت پہلے تفتان بارڈر کے حوالے سے تحفظات ظاہر کئے تھے،بلوچستان حکومت کی نااہلی سے کورونا پورے ملک میں پھیل گیا،ڈاکٹرز کو بلوچستان میں حفاظتی کٹس مانگنے پر تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے،وزیر اعظم کو کوئٹہ میں کورونا ہسپتالوں کی بجائے دوسری جگہ کا دورہ کراکے صوبائی حکومت نے ماموں بنایا،میں اس دورے میں وزیر اعظم کے ساتھ تھا۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان حکومت کی کارکردگی پر نظر رکھنے کے لئے ایک نگران کمیٹی بنائی جائے،اٹھارہویں ترمیم کو رول بیک کرنے کی بھرپور مخالفت کریں گے،این ایف سی ایوارڈ کمیشن کا جاوید جبار کی نامزدگی کے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نامزد ممبر بلوچستان سے تعلق ہی نہیں رکھتا،بلوچستان کی حساس صورتحال میں ایسی حرکت نہ کی جائے،خلیجی ممالک میں پھنسے بلوچستان کے لوگوں کو واپس لایا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں