قلات میں پیٹرول ناپید، ایرانی تیل مہنگے داموں فروخت

قلات (انتخاب نیوز) قلات میں ایک بار پھر پیٹرول ناپید ہوگیا، ایرنی پیٹرول فروخت کرنے والے من پسند ریٹس پر فروخت کرنے لگے ہیں قلات کے شہری مہنگے داموں پیٹرول خریدنے پر مجبور ہوگئے۔ قلات میں ایرانی پیٹرول بھی غریب عوام کی پہنچ سے دور ہوگیا ہے، پیٹرول مہنگا ہونے سے غریب کی سواری موٹر سائیکل بھی چلانا مشکل ہوگئی۔ قلات میں ایرانی پیٹرول فروخت کرنے والے منی پمس مالکان نے من مانی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے، جس سے غریب اور متوسط طبقے کی گاڑی موٹر سائیکل بھی بند ہو کر رہ گئی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پاکستان کا پیٹرول تو غریب عوام نہیں خرید سکتا مگر ایرانی پیٹرول بھی غریب عوام کی پہنچ دور ہوگئی ہے۔ انہوں نے ایرانی پیٹرول کی قیمت فکس کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں