بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ صحبت پور گرڈاسٹیشن سے بجلی کی فراہمی بحال

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے ترجمان نے کہاہے کہ مون سون بارشوں اورسیلاب کے باعث 132Kvصحبت پور گرڈاسٹیشن سے بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی ہے ۔کیسکوکے شعبہ گرڈ سسٹم آپریشن (جی ایس او)کی ٹیموںنے صحبت پور گرڈاسٹیشن سے نکاسی آب ، برقی آلات کی تبدیلی اور ٹیسٹنگ کاعمل مکمل کرکے گزشتہ روزگرڈاسٹیشن کو انرجائز کردیاگیا جس کے بعداگلے مرحلے میںآپریشن اسٹاف کی جانب سے کلیئر نس ملنے کے بعد 11Kvفیڈروں کی بجلی بھی بحال کردی جائے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں