بلوچستان سیلابی صورتحال، گیسٹرو کی وباءبے قابو، متعدد افراد جاں بحق
ژوب، اوستہ محمد، مانجھی پور (انتخاب نیوز) طوفانی بارشوں کے بعد گیسٹرو کی وباءپھوٹ پڑی کئی افراد جاںبحق درجنوں متاثر ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق گستوئی مندوخیل کلی بہلول حمزاخیل میں ہیضے کی وبا سے ایک اور خاتون جان بحق، ژوب یونین کونسل گستوئی مندوخیل بارڈر مون سون بارشوں کی وجہ سے مالی جانی نقصانات کے علاہ رہی سہی کسر گیسٹرو کی وبا نے پوری کردی ہے گستوئی بہلول میں ہیضے سے ایک اور خاتون جاں بحق درجنوں لوگ ہیضہ کی بیماری میں مبتلا ہیں علاقے میں مستقل طبعی عملہ نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامناہے ہے حکام سے نوٹس لینے کی پر زور اپیل کی جاتی ہے کہ گستوئی مندوخیل علاقہ کو آفت ذدہ اور شدید مشکلات سے دوچار علاقوں میں شامل کیا جائے۔ دریں اثناءاوستہ محمد ،گنداخہ ،باغ ہیڈ سمیت سیلابی علاقے میں ملیریا ،ٹائیفاڈ کی وبا پھیل گئی، ادویات ناپید،لوگ سخت پریشان،میڈیکل اسٹور پر ادویات نہیں مل رہے ،عوام کی شکایت تفصیلات کے مطابق اوستہ محمد گنداخہ، باغ ہیڈ سمیت سیلابی علاقے میں میریا ٹائیفاڈ کی وبا بڑی شکل اختیار کر گئی سرکاری یا پرائیوٹ اسپتالوں میں مریضوں کی اتنی رش کہ لوگوں کو بیٹھنے کی جگہ تک نہیں جبکہ میڈیکل اسٹوروں پر ادویات میریا کا نہیں یہاں تک کہ پینا دول گولیاں بھی نا پید ہو گئیں ہیں جبکہ سرکاری اسپتالوں میں بھی ادویات نہیں مل رہی ہیں عوام ایڑھیاں رگڑ رہے ہیں ضلعی انتظامیہ ناکام ہو چکے ہیں محکمہ صحت اس طرف فوری توجہ دیں۔ علاوہ ازیں مانجھی پور و ضلع صحبت پور میں وبائی امراض پھوٹ پڑے غذائی قلت کے سامنا اور ساتھ میں دوائیوں کی قلت۔سرکاری سطح پر ضلع صحبت پور کیلئے کچھ بھی نہیں ضلع صحبت پور کا ایم پی اے بھی مفلوج ہو کر رہ گئی صوبائی حکومت کی جانب سے ضلع صحبت پور نظر انداز۔سیلاب متاثرین میں نہ راشن نہ ٹینٹ کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں کوئی پرسان حال نہیں سینکڑوں کی تعداد لوگ ملیریا و ٹائیفائیڈ کی مریض بن گئے آج مانجھی پور میں 10سالہ بچی علاج نہ ہونے کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار گئی وفائی و صوبائی اور چیف سیکرٹری بلوچستان ضلع صحبت پور کے تباہی و تمام تر صورتحال سے آگاہ ہیں اس باوجود بھی ضلع صحبت پور کیلئے پیٹاڈول کی گولی تک نہیں ہزاروں سیلاب متاثرین مختلف راستوں پر سراپہ احتجاج ہیں کہ ہمیں راشن ٹینٹ ادویات فراہم کیا جائے لیکن ضلع صحبت پور کے عوام کو کوئی سننے کیلئے تیار نہیں ضلع صحبت پور میں این جی اوز بھی نظر نہیں آرہا ضلع صحبت پور و مانجھی پور کی عوام بےیارو مددگار پڑے ہیں اور وبائی امراض کی وجہ سے اموات کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا وفاقی و صوبائی حکومت اور پاک فوج سے ہنگامی بنیادوں پر ضلع صحبت پور و مانجھی پور میں غذائی و ادویات کی قلت کو کنٹرول کرنا ہوگا وزنہ اموات کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے پاک فوج ودیگر اعلی آفیسران کی مطالبہ ہے کہ صحبت پور سٹی سے ہٹ کر آس پاس کے علاقوں کا بھی دورہ کریں وہاں بھی سیلاب متاثرین بھوک اور پیاس سے مر رہے ہیں ان کو کھانے پینے کیلئے کچھ بھی نہیں ہے ان معصوم بچے وبائی امراض میں مبتلا ہوکر گھروں میں پڑے ہیں ان کے پاس علاج کروانے کیلئے کوئی پیسہ تک نہیں خدارا انسانی ناطے ضلع صحبت پور و مانجھی پور کے سیلاب متاثرین کی مدد کریں سیاست کے بجائے متاثرین کی خدمت کریں رپورٹ کے مطابق مانجھی پور و ضلع صحبت پور کو سیلابی پانی میں ڈوبے ہوئے 20 دن گزر گئے لیکن سرکاری سطح پر بحالی کی نام و نشان نہیں سیلاب متاثرین حکومتی بحالی کے منتظر ہیں اعلی آفیسران و سیاست دانوں کے دورے بھی بے سود نکلے ضلع صحبت پور مانجھی پور ودیگر علاقوں میں وبائی امراض پھوٹ پڑے ہیں انسانی جانیں ضیاع ہو رہی ہیں ضلع صحبت پور و تحصیل مانجھی پور میں غذائی قلت کے ساتھ دوائی کی قلت پیدا ہوگئی مانجھی پور اور ضلع صحبت پور میں سیلاب متاثرین کو پیناڈول گولی تک نہیں مل رہی لوگ وبائی امراض میں مبتلا مریض تڑپ تڑپ کر جان دے رہے ہیں مانجھی پور و ضلع صحبت پور کے عوام کے ساتھ کسی قسم کی کوئی ہمدردی نہیں ہے شدید گرمی بھوک۔ پیاس اور مچھروں کی بہتات کی وجہ سے وبائی امراض پھوٹ پڑے ہیں ضلع صحبت پور بلوچستان کا واحد ضلع ہے جس میں سیلاب نے بدترین تباہی کی اس کے باوجود بھی ضلع صحبت پور نظر انداز ہے لوگ بھوک پیاس اور وبائی امراض سے مر رہے ہیں لیکن ضلع صحبت پور کے سیلاب متاثرین سے حال تک پوچھنے والا کوئی نہیں مانجھی پور اور ضلع صحبت پور کے سیلاب متاثرین نے پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کے اعلی آفیسران سے راشن ٹینٹ پانی اور ادویات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے اگر ہنگامی بنیادوں پر اقدامات نہیں کئے گئے تو ضلع صحبت پور اور مانجھی پور کے ہر دوسرے گھر سے لاشیں ملیں گے کیونکہ ضلع صحبت پور و مانجھی پور عوام کی حالت راز اس طرح بن گئی ہر گھر اور ہر خیمہ میں 4 سے 5 مریض ہیں وفاقی و صوبائی حکومت پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کو ہنگامی بنیادوں پر ضلع صحبت پور و مانجھی پور کے سیلاب متاثرین و وبائی امراض میں مبتلا مریضوں کیلئے کچھ کرنا ہوگا تاکہ حالات کنٹرول میں رہیں۔


