نصیر آباد، 8 سالہ بچی سیلاب میں ڈوب گئی، پنجگور میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی
نصیر آباد، پنجگور (انتخاب نیوز) بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں 8 سال کی بچی سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئی۔نصیرآباد کے علاقوں مگسی، شاخ بابا کوٹ، لہڑی، منجھو شوری اور کوٹ پلیانی میں سیلاب متاثرین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا ۔نصیر آباد میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں متاثرین تاحال حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔شہریوں کے مطابق گرمی میں بچے ملیریا سمیت دیگر مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔ علاوہ ازیں پنجگور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔ پو لیس کے مطابق ہفتہ کو پنجگور کے علاقے چتکان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تابشِ ولد محمد اقبال نامی شخص زخمی ہوگیا ۔ پو لیس نے زخمی کو فوری طوپر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا مزید کاروائی جا ری ہے ۔
Load/Hide Comments


