صوبائی وزیر خزانہ ظہور بلیدی بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار‬

‫اس بات کی تصدیق صوبائی وزیر خزانہ ظہور بلیدی نے خود سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر میں کی ہے۔ صوبائی وزیر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ میں اپنے تمام دوستوں و احباب کا شکر گزار ہوں جنہوں نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد میری جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ڈاکٹروں کے مشورہ کے بعد میں نے اپنے آپ کو قرنطینہ میں رکھا ہے۔واضح رہے کہ بلوچستان میں اب تک 2 ہزار سے زائد افراد کورونا وئرس کے مہلک بیماری کا شکار ہو چکے ہیں البتہ صوبائی وزراء میں اب تک ظہور بلیدی پہلے وزیر ہیں جن میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں