,ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات کل اختتام پذیر ہوں گی شہباز شریف سمیت 500 سربراہان مملکت اور وفودشرکت کریں گے
لندن ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات(کل) پیر کو اختتام پذیر ہوں گی، برطانیہ کی آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی پیر 19 ستمبر کو ہونے والی آخری رسومات میں وزیر اعظم شہباز شریف سمیت دنیا بھر سے 500 کے قریب سربراہانِ مملکت اور وفود شرکت کریں گے۔
امریکی صدر بائیڈن ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے لندن پہنچ گئے۔ ملکہ کی آخری رسومات کے لئے عالمی رہنما لندن پہنچ رہے ہیں، صدر بائیڈن بھی آخری رسومات میں شرکت کے لئے لندن پہنچ چکے ہیں، برطانوی میڈیا کے مطابق آخری رسومات میں گنجائش کم ہونے کے باعث سربراہان مملکت کے ساتھ ایک سے دو افراد کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ ملکہ الزتھ دوم کی آخری رسومات کے لیے سربراہان مملکت سمیت پانچ سو عالمی رہنما شریک ہوں گے، شمالی کوریا ،ایران اور روس کے سربراہان کوملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات کے لیے دعوت نہیں دی گئی۔


