چمن بارڈر پر تاجروں کو درپیش مسائل، انتظامیہ کو 12 مطالبات پیش
چمن (انتخاب نیوز) چمن بارڈر پر مشکلات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر عبدالحمید زہری کے سربراہی میں قبائل پولیس کسٹم آرمی اور دیگر نے چمن بارڈر کے کاروباری مشکلات اور چمن کے تاجروں کو درپیش مسائل کے حوالے سے میٹنگ، تاجروں کی جانب سے 12 مطالبات میٹنگ میں پیش کیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر عبدالحمید زہری نے کہا کہ تاجروں کے مطالبات پر غور کیا جائے گا، سوائے گاڑیوں کے ٹول میں چیزیں لے جانا انکے بغیر 11 مطالبات مان لیے گئے ہیں، مطالبات میں چمن باڈر پر زگ زاگ کے راستے شام سے ختم کیے جائیں گے، چمن بارڈر پر مردوں اور خواتین کیلئے الگ الگ راستہ بنایا جائے، کسٹم کو ایک ہفتے کے اندر کسٹم حکام کے حوالے کیا جائے گا، بڑی گاڑیوں کا ایک اور راستہ بنایا جائے جس سے رش ختم ہوجائےگا، اس طرح چمن بارڈر کے تمام مسائل حل ہو جائیں گے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے نہیں دیں گے۔ ڈپٹی کمشنر عبدالحمید زہری اور تاجروں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوئے ڈپٹی کمشنر نے چھوٹے تاجروں کے 12 میں سے 11 مطالبات مان لیں، پاک افغان چمن بارڈر کا راستے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔


