صوبائی وزیر خوراک سے کامیاب مذاکرات، فلور ملز کا گندم کوٹہ بڑھا دیا گیا

کوئٹہ (انتخاب نیوز) صوبائی وزیر خوراک انجینئر زمرک خان اچکزئی نے بلوچستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے درمیان کامیاب مذاکرات ،یاد رہے بلوچستان بھر کے فلور ملز مالکان نے محکمہ خوراک کے گوداموں سے سرکاری گندم نہ اٹھانے کا فیصلہ کیا تھا اور پچھلے تین ہفتوں سے ھڑتال پر چلے گئے تھے، جس کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیر خوراک انجینئر زمرک خان اچکزئی نے بلوچستان فلور ملز ایسوسی ایشن کو مزاکرات کی دعوت دی اور فلور ملز مالکان کے تحفظات کو دور کرتے ہوئے سیکرٹری محکمہ خوراک اور ڈاریکٹر جنرل محکمہ خوراک کو ہدایت جاری کی کہ بلوچستان کے فلور ملز کو فوری طور پر سرکاری گوداموں سے گورنمنٹ فکسڈ ریٹ پر سرکاری گندم جاری کیا جائے اور موجودہ آٹے کے بحران کو مد نظر رکھتے ہوئے 20 کلو کے آٹھے کا تھیلہ سرکاری ریٹ 1399 روپے میں فروخت کیا جائے ۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں سرکاری، سستا آٹے کے سیل پوائنٹ، اسٹال لگائے جائیں۔ بلوچستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے صوبائی وزیر خوراک انجینئر زمرک خان اچکزئی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ بلوچستان کے تمام فلور ملز مورخہ 21 ستمبر بروز بدھ سے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں سرکاری، سستا آٹے کے سیل پوائنٹ لگاییں گے تاکہ عوام کو سستا آٹا ان کی دہلیز پر مل سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں