شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے فائرنگ، سیکورٹی اہلکار جاں بحق
وزیرستان (مانیٹرنگ ڈیسک) تخریب کاروں کی جانب سے فوج کے جوانوں پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں ایک سیکورٹی اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک افغان بارڈ ر پار سے تخریب کاروں کی جانب سے سیکورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ تخریب کاروں نے شمالی وزیرستان کے ضلع دوتوئی کے عام علاقے میں پاکستانی فوجیوں پر فائرنگ کی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فوج کے جوانوں کی بھرپور جوابی کارروائی کے نتیجے میں تخریب کاروں کو بھاری جانی نقصان پہنچا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے میں جعفرآباد کے 34 سالہ نذر محمد بہادری سے لڑتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔
Load/Hide Comments


