کوئٹہ، نیو سریاب تھانے پر دستی بم حملہ، اہلکار زخمی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ کے علاقے نیو سریاب تھانے پر دستی بم حملہ، ایک اہلکار زخمی۔ اطلاعات کے مطابق نیو سریاب تھانے پر نامعلوم افراد کی جانب سے دستی بم حملہ کیا گیا، دستی بم تھانے کی صحن میں گر کر پھٹ گیا جس کے باعث سپاہی عطاء اللہ زخمی ہوگیا۔ زخمی کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا۔ اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


