بنوں، پولیس زیادتی کیخلاف یونیورسٹی، کالج اور اسکولوں کے طلبہ اور اساتذہ سڑکوں پر آگئے

بنوں (انتخاب نیوز) پوسٹ گریجویٹ کالج بنوں کے پروفیسر یوسف جذاب پر چہلم کے دن پولیس کے مبینہ تشدد اور پولیس گردی کیخلاف بنوں پریس کلب تک ریلی نکالی گئی۔ اسکول، کالج، یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس، اساتذہ کرام، پولیس گردی کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ پولیس کی پروفیسر پر تشدد کیخلاف تمام کالجوں کے پروفیسرز، آل ٹیچرز یونینز، کالجوں، یونیورسٹی کے طلبہ، وکلا برادری، سیاسی جماعتوں کے رہنما پولیس زیادتی کیخلاف سراپا احتجاج بن گئے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کو برطرف کیا جائے۔ محکمہ پولیس اپنے محکموں سے کالی بھیڑیوں کو نکل دیں۔ خیبرپختونخوا کی مثالی پولیس کی مثالی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ ڈی ایس پی عدنان شاہد، بمعہ پولیس اہلکاروں نے پروفیسر یوسف جذاب کو گریبان سے پکڑا، دھکے دیئے، شدید تشدید کا نشانہ بنایا جس سے پروفیسر کی حالت غیر ہوئی۔ پولیس نے پندرہ گھنٹے پروفیسر کو خابص نے بجا میں رکھا گیا تھا، جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ واقعہ کی شفاف تحقیقات، اور جوڈیشل انکوائری کی جائے۔ اگر پروفیسر یوسف جذاب کو انصاف فراہم نہیں کیا گیا تو دھرنا دینے پر مجبور ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں