سندھ، پنجاب بارڈر پر پولیس آپریشن، انعام یافتہ ڈاکٹو سلطو شر ساتھی سمیت ہلاک
گھوٹکی (انتخاب نیوز) سندھ کا سب سے بڑا ڈاکو سلطو شر ساتھی عیسو شر سمیت پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ سلطو شر کے سر کی قیمت ایک کروڑ رپے مقرر تھی۔ جبکہ سلطو شر کے ساتھ ہلاک ہونے والے ڈاکو عیسو شر کے سر کی قیمت پانچ لاکھ روپے مقرر تھی ۔پولیس مقابلہ سندھ ، پنجاب بارڈر پر رونتی کے علاقہ میں ہوا جس میں انتہائی مطلوب ڈاکو سلطو شر ساتھی سمیت پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ڈی آئی جی پولیس سکھر جاوید جسکانی کے مطابق سلطو شر تین ایس ایچ اوز سمیت 12پولیس اہلکاروں کے قتل میں مطلوب تھا۔ حکومت سندھ نے سلطو شر کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کررکھی تھی۔ ہلاک ہوانے ڈاکو سلطو شر پر پنجاب اور سندھ میں اغوا برائے تاوان، قتل، بھتے اوردیگر جرائم پر درج درجنوں کیسز میں پولیس کو مطلوب تھا۔ہلاک ڈاکو کچے کے علاقہ میں روپوش تھا ۔
Load/Hide Comments


