کوئٹہ: کورونا وائرس سے مزید ایک شخص جاں بحق

تفصیلات کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس نے بلوچستان سے مزید ایک افراد کی جان لے لی ہے، محکمہ صحت کے مطابق کورونا وائرس کے باعث شیخ زید اسپتال میں زیر علاج ایس پی چودھری مشتاق دم توڑ گئے ہیں۔ ایس پی چودھری مشتاق کو دو دن قبل طبعیت کی خرابی کی وجہ سے شیخ زید اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ محکمہ صحت کے مطابق کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہیں شیخ زید اسپتال میں ہی داخل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے اور آج عالمی وبا کورونا سے لڑتے ہوئے انتقال کر گئے۔ ایس پی چودھری مشتاق ایس پی انوسٹی گیشن سریاب تعینات تھے۔ محکمہ صحت کے مطابق اب تک کورونا وائرس سے کوئٹہ میں مجموعی طور پر 28افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں