اکبر بگٹی افغانستان جانے کا محفوظ راستہ چاہتے تھے، وہ فوج سے لڑنا نہیں چاہتے تھے، فاروق ستار کا دعویٰ
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار نے سوشل میڈیا پر اپنے دیے گئے ا نٹرویو میں کہا کہ میں ایک راز سے پردہ اٹھاتا ہوں، میں نے اس وقت کے ایم آئی چیف کو کہا تھا کہ مجھے اکبر بگٹی صاحب کا پیغام آیا تھا پہاڑوں سے کسی ذرائع سے کہ اگر انہیں افغانستان جانے کیلئے محفوظ راستہ مل جائے تو وہ فوج سے نہیں لڑنا چاہتے، وہ افغانستان چلے جائیں گے، یہ باتیں ان کے بہت قریبی اور قابل بھروسہ ساتھی نے یہ الفاظ مجھ تک پہنچائے تھے۔ یہ باتیں میں نے پرویز مشرف کے بہت قریبی اور خاص آدمی کے پاس بھی لے کر گیا جس کا میں نام نہیں لینا چاہتا۔ ایم کیو ایم کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر کہا کہ ایم کیو ایم کا ٹائی ٹینک پانی میں ڈوب گیا ہے، ہم صرف نظریاتی اساس کو لے کر آزاد گروپ لے کر بیٹھے ہوئے ہیں۔ میں ایم کیو ایم کا وہ کپتان ہوں جس کے ہاتھ سے اس کا اسٹیرنگ وہیل بھی لے لیا گیا ہے۔


