جیکب آباد سول ہسپتال میں توڑ پھوڑ کا واقعہ، شعبہ حادثات بند، عملے کی علامتی بھوک ہڑتال

جیکب آباد (نامہ نگار) جیکب آباد سول ہسپتال میں توڑ پھوڑ کے واقع کے خلاف دوسرے روز بھی اوپی ڈی بند ایمرجنسی وارڈ کو تالے،عملے کا احتجاج علامتی بھوک ہڑتال جاری،توڑ پھوڑ کرنے والوں کو گرفتار کرکے طبی عملے کو تحفظ دیا جائے مطالبہ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی سول ہسپتال میں حکمران جماعت کی طلبہ ونگ کے ضلعی صدر کے ساتھیوں سمیت مبینہ توڑ پھوٹ اور ڈاکٹر عملے سے بدتمیزی،فائرنگ کے واقع کے خلاف ینگ ڈاکٹرس ایسوسئیشن اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی جانب سے دوسرے روز بھی ہسپتال کی تالا بندی کرکے ایمرجنسی وارڈ کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال کی گئی ڈاکٹر حسن رضا،عبدالرشید اور دیگر کا کہنا تھا کہ سول ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں غنڈی گردی کی گئی ملزمان کو گرفتار کرنے کے بجائے معاملے کو ختم کرنے کے لئے دباو¿ ڈالا جا رہا ہے اور ضلع انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جو کہ زیادتی ہے واقع کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور طبی عملے کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں