کوئٹہ، منافع خوروں اور تجاوزات کیخلاف کریک ڈاﺅن، 26 افراد گرفتار، 40 دکانیں سیل

کوئٹہ (انتخاب نیوز) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی فاروق عبداللہ نے شہر میں منافع خوری اور تجاوزات کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاو¿ن کرتے ہوئے 26 افراد کوگرفتار جبکہ چالیس سے ذائد دکانیں سیل کردیا۔ عوامی شکایات پر ناجائز منافع خوری، زائد ریٹس وصول کرنے والے پارکنگ پلازہ اور تجاوزات میں ملوث افراد کے خلاف سیٹلائٹ ٹاو¿ن اور گردونواح میں کریک ڈاو¿ن کیاگیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی نے مختلف مارکیٹس کا بھی دورہ کرتے ہوئے جہاں گوشت، مرغی، دودھ، سبزی اور پھلوں کی دکانوں پر قمیتوں اور ناجائز منافع خوروں کی روک تھام کا جائزہ لیا۔اس کے علاوہ سڑکوں اور شاہراہوں پر تجاوزات قائم کرنے کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی گئی۔ جبکہ پارکنگ پلازہ میں زائد ریٹس وصول کرنے پر تین پارکنگ مالکان بھی گرفتارکرکے جیل بھجوا دیا۔ اس موقع پر انہوں نے دکانداروں کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو مقررہ ریٹس پر اشیاءخورونوش کی فراہمی کو یقینی بنائیں عوامی شکایت اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت ایکشن لیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ کویٹہ کے شہریوں کو منافع خوروں کی رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جائے گا۔عوام منافع خوری کرنے والے عناصر کی فورآ نشاندہی کریں تاکہ ان کے خلاف موثر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کیا جاسکے۔انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ پرائس لسٹ کی خلاف ورزی،ذائد فیس وصولی اور سڑکوں پر تجاوزات قائم کرنے ایک  جرم ہے لہذا مقررہ ریٹس پر عملدرآمد کریں۔انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ کوئٹہ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں