کراچی ٹی ٹوئنٹی سیریز، پاکستان نے انگلینڈ کو 10 وکٹوں سے شکست دیدی

کراچی (انتخاب نیوز) 7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کا 200 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف حاصل کرلیا۔ پاکستان نے بابر اور رضوان کی شاندار اننگز کی بدولت 200 رنز کا ہدف آخری اوور میں پورا کرکے انگلینڈ کے خلاف 10 وکٹوں کامیابی حاصل کی اور سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کے کپتان معین علی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کو ترجیح دی۔ دنوں ٹمیوں میں ایک، ایک تبدیلی کی گئی، پاکستان ٹیم میں نسیم شاہ کی جگہ محمد حسنین کو شامل کیا گیا ہے جبکہ انگلش ٹیم میں رچرڈ گلیسن کی جگہ لیام ڈاو¿سن کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔
Load/Hide Comments