نیویارک،ایرانی صدرنے اسکارف نہ پہننے پرامریکی صحافی سے انٹرویو منسوخ کردیا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے اسکارف پہننے سے انکار پر امریکی صحافی سے انٹرویو منسوخ کردیا۔امریکی میڈیا کے مطابق اسکارف پہننے سے انکار کرنے پر ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے سی این این کی چیف انٹرنیشنل اینکر کرسٹیان امان پور کو انٹرویو دینے سے انکار کردیا۔ایرانی صدرکی ٹیم نے انٹرویو سے کچھ دیر قبل امریکی صحافی کے سامنے اسکارف پہننے کی شرط رکھی جسے انہوں نے مسترد کردیا۔کرسٹیان امان پور کا موقف تھا کہ وہ ایران میں رپورٹنگ کرتے وقت مقامی قوانین اور رواج کے مطابق اسکارف پہنتی ہیں لیکن نیویارک میں ایسا کوئی قانون یا رواج نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ 1995 سے اب تک ہر ایرانی صدر کا انٹرویو کر چکی ہیں تاہم ایران سے باہرکسی ایرانی صدر نے اسکارف پہننے کی شرط عائد نہیں کی۔ رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر امریکی صحافی کا ایرانی صدر سے انٹرویو پہلے سے طے تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں