کراچی، ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 63 رنز سے ہرا دیا

کراچی (انتخاب نیوز) 7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو با آسانی 63 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی۔ انگلینڈ کے 222 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹرز رمقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 158 رنز بناسکے، شان مسعود 66 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔ انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں کسی بھی ٹیم کا سب سے بڑا اسکور بنا دیا۔ انگلینڈ نے کراچی میں تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں تین وکٹ پر 221 رنز بنائے، یہ کسی بھی ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کے خلاف سب سے بڑا اسکور ہے۔ انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں3 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بنائے، ہیری بروک 35 گیندوں پر 81 اور بین ڈکٹ 42 گیندوں پر 70رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ اس سے قبل پاکستان کیخلاف سب سے بڑا اسکور 211 رنز سری لنکا کا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں