گورنمنٹ گرلز کالج بیلہ کی تمام 85 طالبات کا رزلٹ روک لیا گیا

اوتھل (انتخاب نیوز) گورنمنٹ گرلز کالج بیلہ کی تمام 85 طالبات کا رزلٹ روک لیا گیاان طالبات نے امتحانات کی فیس کالج نے تاخیر سے جمع کرائی تھی طالبات سخت پریشان، والدین نے سخت احتجاج کی کال دے دی ہے اسسٹنٹ کمشنر بیلہ حمزہ انجم سے مطالبہ کیا ہے کہ بیلہ کالج کو سیل کرکے متاثرہ بچیوں کا مسئلہ فوری حل کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز کالج بیلہ کی تمام 85 طالبات کا رزلٹ روک لیا گیا۔ان طالبات کی امتحانی فیس کالج نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تاخیر سے جمع کرائی تھی۔طالبات سخت پریشان، والدین نے سخت احتجاج کی کال دے دی ہے اسسٹنٹ کمشنر بیلہ حمزہ انجم سے مطالبہ کیا ہے کہ بیلہ کالج کو سیل کرکے متاثرہ بچیوں کا مسئلہ فوری حل کیا جائے۔ واضح رہے کہ گورنمنٹ گرلز کالج بیلہ کے ذمہ داران نے امتحانات کی فیس مقررہ تاریخ تک بورڈ میں جمع نہیں کرائی تھی اس بات کا انکشاف اس وقت ہوا۔ جب پیپر والے دن طالبات امتحان دینے گئیں تو انہیں فیس کی عدم ادائیگی کا کہہ کر امتحان دینے سے روک دیا گیا تھا بعد ازاں والدین کے شدید احتجاج کے بعد کالج انتظامیہ نے بغیر لیٹ فیس کے پیسے بورڈ میں جمع کروا کر بچیوں کو امتحان تو دلایا دیا لیکن اب بورڈ نے ان بچیوں کا رزلٹ مکمل فیس کی عدم ادائیگی کے جواز پر روک دیا ہے چونکہ فیس جمع کرنے کی مقررہ تاریخ کے بعد قانوناً پہلے ڈبل اور پھر ٹرپل فیس جمع کروانی ہوتی ہے لیکن کالج انتظامیہ کی جانب سے پہلے تو ان 85 طالبات کی فیس بورڈ میں جمع ہی نہیں کروائی گئی بعد ازاں والدین کے شدید احتجاج اور دباو¿ کے نتیجے میں کالج نے عارضی طور نارمل فیس جمع کروا کر احتجاج اور دباو¿ ختم کروا دیا۔ لیکن اب کالج انتظامیہ کی سستی اور فیس جمع نہ کرانے کا خمیازہ طالبات بھگت رہی ہیں۔طالبات اور والدین نے وزیر تعلیم بلوچستان میر نصیب اللہ مری ، چیف سیکرٹری بلوچستان، سیکرٹری کالجز، ڈائریکٹر ایجوکیشن کالجز متعلقہ ذمے داران کی اس غفلت کا نوٹس لیں، پرنسپل اور کلرک کیخلاف محکمانہ کارروائی کی جائے تاکہ طالبات کا سال ضائع نہ ہو اور اپنے مستقبل کو محفوط بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں