کوئٹہ سٹی نالہ آپریشن، منشیات فروش اور عادی افراد شہر کے مختلف علاقوں میں پھیل گئے
کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ میں حالیہ سٹی نالہ آپریشن کے بعد منشیات فروش اور منشیات کے عادی افراد شہر کے مختلف علاقوں میں پھیل گئے۔ شہر کے وسطی علاقوں ڈبل روڈ، پرانی سبزی منڈی، گل آباد، سرکی کلاں، مینگل آباد، ریلوے پٹڑی کو منشیات فروشوں نے اپنا مسکن بنالیا ہے۔ مذکورہ علاقے میں چھوٹے بچے سر عام منشیات فروخت کرتے نظر آتے ہیں۔ اہل علاقہ نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ منشیات فروشوں سے ہمیں نجات دلائی جائے۔
Load/Hide Comments


