نااہل امپورٹڈ حکومت کی وجہ سے مہنگائی کی شرح بلند ترین سطح پر ہے، پی ٹی آئی کوئٹہ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) پاکستان تحریک انصاف ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے زہر اہتمام امپورٹڈ حکومت کے مہنگائی کے خلاف صوبائی سیکرٹریٹ سے ایک ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی صوبائی اسمبلی پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کرگئی، ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر منیر بلوچ ڈسٹرکٹ کوئٹہ صدر مبین خان خلجی ،ڈسٹرکٹ کوئٹہ جنرل سیکرٹری داﺅد خان پانیزئی ،سینئر نائب صدور باری بریچ، عالم خان کاکڑ،سید صادق آغا ،صوبائی یوتھ سیکرٹری داﺅد شاہ کاکڑ،سردار زین العابدین خلجی،حنان خان بازئی، عبد اللہ اچکزئی سید میرعلی آغا ، ڈسپلن کمیٹی ہیڈ نور خان اچکزئی ،رضا ہزارہ ،عمر اچکزئی ادریس تاج نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نااہل امپورٹڈ حکومت کی وجہ سے ملک کی معیشت تباہی کی دانے پر پہنچ چکی ہے اور مہنگائی کی شرح بلند ترین سطح پر ہے، عوام مہنگائی اور بے روزگاری کے وجہ دو وقت کی روٹی کے محتاج ہو چکے ہیں اور کوئٹہ کی غیور عوام اپنے لیڈر عمران خان کی کال کاانتظار کر رہی ہیں جیسے ہی کال ملے گی ہماری منزل ڈی چوک پارلیمنٹ ہاﺅس اسلام آباد ہوگی، اس وقت پاکستان تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑے سیاسی جماعت بن کر سامنے آئی ہے ،امپورٹڈ حکومت پاکستانی عوام کو انتشار کی طرف لے جانے کی سازش کر رہی ہے لیکن پاکستان تحریک انصاف انکی اس سازش کو ناکام بنادیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے 22کروڑ عوام کے مقبول ترین لیڈرہیں ، وفاقی حکومت کی پی ٹی آئی کے خلاف انتقامی کارروائیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں اگر حکمرانوں نے انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ نہ روکا تو عوامی طاقت سے حکمرانوں کا راستہ روکیں گے،اس موقع پر پارٹی رہنما آصف خان سیف الرحمن فاروقی انور کاکڑ تیمور خان بیٹنی سید اللہ کاکڑ حبیب کاکڑ وصیل خان رمضان کاکڑ فضل بڑیچ خدائےنور بریچ احسان ترین سوشل ورکر ہاشم پھٹان سردار سارنگزی نسیم سحر کلیم اللہ غفار زدران حیدر خان میرویس خان یوسف خان سید عمران آغا سلمان خان نقیب بریچ منصور بگٹی اور دیگر موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں