سارہ قتل کیس،صحافی ایازامیرایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے صحافی ایاز امیر کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ صحافی ایاز امیر کو ڈیوٹی مجسٹریٹ سول جج زاہد ترمزی کی عدالت میں پیش کیا گیا ہے، پولیس نے عدالت سے ملزم کے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی تاہم عدالت نے ایک روز کا ریمانڈ منظور ایاز امیر کے وکیل نے عدالت میں موقف دیا کہ میرے موکل مقدمے میں نامزد نہیں، انکے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہیں جبکہ پولیس نے صحافی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے موقف اپنایا تھا کہ کیس ہائی پروفائل ہے ملزم سے تفتیش ضروری ہے۔قبل ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد نے بیوی کے قتل کے ملزم شاہنواز امیر کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا جبکہ ان کے والد ایاز امیر کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں