بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کی جانب سے صحبت پور میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد

کراچی (انتخاب نیوز) بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کی جانب سے آج بھی تحصیل حیردین کوٹھ حیردین ضلع صحبت پور میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا ہے۔ ہم تہہ دل سے مشکور ہیں زین کھوسہ کے جنہوں نے میڈیکل کیمپ کے انعقاد میں کردار ادا کیا اور پی پی ایچ آئی کے ڈاکٹر بالاچ کھوسہ، ڈاکٹر شے حق، ڈاکٹر نوروز جمالی، ڈاکٹر عطا بلوچ کے جنہوں نے اس مشکل وقت میں بلوچ قوم کا ساتھ دیا اور بی وائی سی (کراچی) کا حوصلہ بنے۔ یاد رہے یہ بی وائی سی (کراچی) کا چوتھا میڈیکل کیمپ ہے۔ اس سے پہلے سبّی جدید تحصیل گنداخہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، اور صحبت پور کے علاقے گوٹھ نصیب اللہ خان کھوسہ میں بھی میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، کیمپ کے انتظام میں ہم بلوچ کونسل پنجاب یونیورسٹی کے چیئرمین احسان بلوچ کا تہہ دل سے شکریہ جو نہ صرف بی وائی سی (کراچی) کے دورہ نصیر آباد میں پہلے دن سے ہم قدم رہے ہیں بلکہ آج بھی ان کی جہد ہمارے اور قوم کے لئے قابل ستائش ہے۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی (کراچی) کی جانب سے ایک ٹرک جن میں200 راشن، بستر، کپڑوں سمیت دیگر ضروریات کی اشیاءآج خضدار کے علاقے مولا چٹک کے لئے روانہ ہوئی ہے۔ یاد رہے حالیہ بارشوں نے بلوچستان سمیت سندھ میں بیشمار مسائل پیدا کردئیے ہیں، جن میں معاشی اور صحت اولین ترجیح ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں