ہرنائی ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق فوجی افسران اور اہلکاروں کی نماز جنازہ کوئٹہ میں ادا کردی گئی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) ہرنائی میں ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہو نے والے افسران سمیت اہلکاروں کی نماز جنازہ کوئٹہ میں ادا کر دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہر نائی کے علا قے خوست میں فوج کا ہیلی کاپٹر گر نے کے نتیجے میں جاں بحق ہو نے والے 2 میجروں سمیت 6اہلکار کی نماز جنازہ پیر کو کوئٹہ کینٹ میں ادا کی گئی۔ نماز جنا زہ میں قائم مقام گور نر بلو چستان میر جان محمد جمالی، صوبائی وزیر معدنیات مبین خان خلجی، چیف سیکر ٹری بلو چستان عبد العزیزی عقیلی ، کمانڈر 12کور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور ، ایڈیشنل چیف سیکر ٹری محکمہ داخلہ وقبائلی امور زاہد سلیم، آئی جی پو لیس بلو چستان عبد الخالق شیخ سمیت سول،فوجی افسران اور جاں بحق ہونیوالوں کے رشتہ داروں نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد جسدات خا کی تدفین کیلئے انکے آبائی علاقوں کی جانب روانہ کردیے گئے جہاں انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپر د خاک کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں