بلوچستان میں ایک ہفتے کے دوران ڈینگی کے مزید 195 کیسز رپورٹ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان میں ایک ہفتے کے دوران ڈینگی کے مزید 195 کیسز سامنے آگئے۔محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق رواں سال صوبے میں ڈینگی وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 ہزار 268 ہوگئی۔کوآرڈینیٹر ملیریا کنٹرول پروگرام ڈاکٹر خالد قمبرانی کے مطابق بلوچستان کے تین اضلاع لسبیلہ،گوادر اور کیچ میں مزید 195 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں تاہم بلوچستان میں ڈینگی وائرس کے باعث کسی بھی مریض کی موت رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔ڈاکٹر خالد قمبرانی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں ڈینگی وائرس مارچ سے لیکر اکتوبر تک زیادہ پھیلتا ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال بلوچستان میں ڈینگی کے ساڑھے 3 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے تھے جبکہ رواں سال صوبے میں اب تک 3 ہزار 268 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں