آڈیو لیک معاملے پر جے آئی ٹی تشکیل، وزیراعظم ہاﺅس میں آمد و رفت محدود

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزیر اعظم ہاﺅس سے اہم ڈیٹا لیک کرنے کے معاملے پر وزارت داخلہ نے اعلیٰ سطح پر تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی ،جے آئی ٹی میں حساس اداروں کا ایک نمائندہ شامل ہو گا،ذرائع نے بتایا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم اس بات کی تحقیقات کرے گی کیسے آئی ٹی ڈیٹا ہیک کیا گیا،جے آئی ٹیم کو اختیار ہو گا کہ وہ وزیراعظم ہاو¿س کے عملے کو شامل تفتیش کرے،وزیر اعظم ہاو¿س میں ڈیوائسز لگائی گئیں یا موبائل سے ریکارڈنگ کی گئی اس پر بھی تحقیقات ہوں گی، تحقیقاتی ٹیم جائزہ لے گی کہ واقع کے وقت کون کون افسر وزیر اعظم ہاﺅس میں موجودتھا، وزیراعظم سیکرٹریٹ میں مامور گزشتہ چھ ماہ سے اسپیشل برانچ کے اہلکاروں سے بھی تحقیقات ہوں گی،ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم ہاو¿س اور پی ایم آفس پر مامور سکیورٹی اہلکاروں کی نقل و حرکت محدود کر دی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ جے آئی ٹی کو ایف آئی اے سمیت دیگر سکیورٹی اداروں سے مدد لینے کے اختیارات بھی دیئے گئے ہیں ،جے آئی ٹی ایک مفصل رپورٹ تیار کر کے وزارت داخلہ کو بھجوائے گی اور اس حساس معاملے میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کی سفارش بھی کرے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں