مالی بدانتظامی میں کوئی رعایت نہیں برتی جائےگی، پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی میر اختر حسین لانگو

کوئٹہ (انتخاب نیوز) پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی میر اختر حسین لانگو نے کہا ہے کہ پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی قانون کے مطابق تمام فیصلے کریگی مالی بدانتظامی میں کسی بھی قسم کی رعایت نہیں برتی جائےگی۔ سیکرٹری صحت نے آئندہ اجلاس میں جواب جمع نہ کروائے تو ان کیخلاف اینٹی کرپشن اور نیب کو کارروائی کی سفارش کریں گے۔ یہ بات انہوں نے منگل کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔ پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا اجلاس چےئرمین میر اختر حسین لانگو کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں محکمہ بورڈ آف ریونیو کے 13 سمیت محکمہ پی ڈی ایم اے اور محکمہ صحت کے آڈٹ پیراز پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران محکمہ بورڈ آف ریونیو کے فنانس مینجمنٹ کے مسائل ، خریداری اور معاہدوں کے حوالے سے آڈٹ پیراز پر غور کرتے ہوئے چےئر مین نے متعدد پیراز مشروط طور پر سیٹل کر دئےے اس موقع پر ٹیکس سمیت دیگر مدعات میں ریکوری کے احکامات بھی جاری کئے گئے چےئرمین پی اے سی نے کہا کہ قوانین ہمیں کسی بھی صورت مالی یا انتظامی بد انتظامی پر رعایت برتنے کی اجازت نہیں دے دیتے عوام کے پیسے اور ٹیکسز کا تحفظ اور بہتر اندازمیں خرچ کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ جہاں بھی ٹیکسز کی مد میں بد انتظامی ہوئی ہے انہیں فوری طور پر ادائےگی کو یقینی بنایا جائے۔ حسین لانگونے محکمہ صحت کے حکام کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری صحت کو آئندہ اجلاس میں تمام آڈٹ پیرا ز کا جواب جمع کروانے کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر سیکرٹری صحت کی جانب سے جواب جمع نہیں کروائے گئے تو انکے خلاف کیسز کو انٹی کرپشن اور نیب کے حوالے کیا جائےگا ۔اجلاس میں پی ڈی ایم اے کے پیراز پر چےئر مین نے ہدایت کی محکممانہ آڈٹ کمیٹی میں ان پیراز پر فیصلے کر کے جلد از جلد پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کو بجھوائے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں