ایف بی آر کو موصول ٹیکس گوشواروں میں بڑے پیمانے پر کمی کا انکشاف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیوکو ٹیکس دہندگان کی جانب سے موصول ہونیوالے گوشواروں میں بڑے پیمانے پر کمی کا انکشاف ہوا ہے۔آخری تاریخ میں2دن باقی ہیں اور ریٹرنز جمع کرانے والوں کی تعداد گزشہ برس کے مقابلے میں ایک تہائی سے بھی کم ہے،ملک بھر سے تاحال13لاکھ50 ہزار گوشوارے جمع ہوسکے ہیں، گزشتہ برس40لاکھ گوشوارے جمع ہوئے تھے۔لاہور میں گزشتہ برس ساڑھے 4 لاکھ جبکہ ابتک2لاکھ25ہزار گوشوارے جمع ہوئے ہیں۔تاجرتنظیموں نے حکومت سے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں