لورالائی میں کالے شیشے اور سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کی بھرمار، پولیس کی چشم پوشی

لورالائی (انتخاب نیوز) لورالائی میں کالے شیشوں والی گاڑیوں کی بھر مار دوست اور دشمن کی پہچان کرنا انتہائی مشکل کام ہے پرائےوٹ گاڑےوں کے ساتھ ساتھ سرکاری گاڑےوں مےں بھی کالے شےشے لگائے گئے ہےں اسکے علاوہ اےک عام سرکاری اہلکار اپنی پرائےوےٹ گاڑےوں اور موٹر سائےکلوں پر سرکاری گرےن نمبر پلےٹ لگا کر آزادانہ گھومتے نظر آتے ہےں اور ان موٹر سائےکلوں اورگاڑےوں مےں اکثر چوری کی ہوتےں ہےں کالے شےشے والی گاڑیوں اور گرےن نمبر پلےٹ والی گاڑےوں اور موٹر سائےکلوں پر سبز نمبر پلےٹ لگانے سے قانون کی خلاف ورزی ہونے کا ساتھ ساتھ عوام میں خوف وہراس بھی پھیل رہا ہے ان گاڑیوں میں قانون شکن اور جرائم پےشہ عناصر کوئی بھی واردات باآسانی کر سکتے ہیں اور بڑی آسانی کے ساتھ فرار ہونے میں کامیاب بھی ہو سکتے ہیں پولیس کبھی کبھارر ان گاڑیوں کے خلاف وقتی طور پر مہم شروع کرتی ہے لیکن وہ مستقل بنیادوں پر نہیں ہوتی جس سے جرائم پیشہ عناصر اور دیگر افراد کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے بعض سرکاری گاڑیوں پر بھی کالے شیشے لگے ہوتے ہیں اگر قانون پر سختی کے ساتھ عمل درآ مد ہو جائے تو ایک طرف قانون کا احترام سب لوگوں میں پید ا ہوگا اور دوسرے جانب جرائم میں ملوث عناصر کا قانون کے ذریعے خاتمہ بھی ممکن ہو سکتا ہے تخریب کار اور قانون شکن عناصر ہمارے امن کے مشترکہ دشمن ہیں انھیں کھلی چھوٹ قانون کو پامال کرنے کے مترادف ہے پولیس انتظامیہ کا فرض بنتا ہے کہ وہ غیر اخلاقی اور جرائم کیلئے استعمال ہونے والے ان تمام کالے شیشوں ،سبز نمبر پےلٹ والی گاڑےوں اور موٹر سا ئےکلوں کیخلاف بلاامتیاز فوری کاروائی کا آغاز کرےں اور کالے شےشے فروخت کرنے والی دکانوں کو سےل کرئے تاکہ ڈوےژ نل ہےڈ کوارٹر لورالائی میں امن و امان کا کوئی مسئلہ پیش نہ آئے اور اکا دکا ہونے والی وارداتوں پر بھی قابو پاےا جا سکے اور شہریوں مےں پاےا جانے والا خوف وہراس کا خاتمہ ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں