آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2022ءکیلئے انعامی رقم کا اعلان کردیا

سڈنی (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی نے اگلے ماہ 13 نومبر کو آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ 2022ءکے لیے انعامی رقم کا اعلان کر دیا ہے۔ آئی سی سی کی ویب سائٹ کے مطابق ٹی20 ورلڈ کپ 2022ءمیں جیتنے والی ٹیم کو 16 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم دی جائے جبکہ دوسرے نمبر میں آنے والی ٹیم کو 8 لاکھ ڈالر ملیں گے۔ آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں ک±ل 16 ٹیمیں حصہ لیں گی، آئی سی سی کے اعلان کے مطابق سیمی فائنلز ہارنے والی ٹیموں کو 4، 4 لاکھ ڈالرز ملیں گے۔ وسری جانب سپر 12 مرحلے سے باہر ہونے والی 8 ٹیموں کو فی کس 70، 70 ہزار ڈالر دیے جائیں گے جبکہ سپر 12 مرحلے میں ہر جیت پر 40 ہزار ڈالر ملیں گے۔ سپر 12 مرحلے میں براہ راست پہنچنے والی 8 ٹیموں میں پاکستان، افغانستان، آسٹریلیا، بنگلا دیش، انگلینڈ، بھارت، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔ دیگر چار ٹیمیں راﺅنڈ مرحلے کھیل کر ایونٹ کے لیے کوالیفائی کریں گی جس میں گروپ اے میں نمیبیا، سری لنکا، نیدر لینڈز، متحدہ عرب امارات جبکہ گروپ بی میں ویسٹ انڈیز، اسکاٹ لینڈ، آئرلینڈ اور زمبابوے شامل ہیں۔ پہلے راﺅنڈ میں جیتنے والی ٹیم کو 40 ہزار ڈالر ملیں گے جبکہ پہلے راﺅنڈ کے بعد ایونٹ سے باہر ہونے والی 4 ٹیموں کو فی کس 40 ہزار ڈالرز ملیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں