پاکستان، روس یوکرین تنازع میں فریق نہیں، بلاول بھٹو

اسلام آبا د:وزیرِخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ پاکستان، روس یوکرین تنازع میں فریق نہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم موحولیاتی بحران سے گزررہے ہیں جبکہ ہمارے لئے زیادہ پریشان کن سیلاب سے تباہی ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ سیلاب کے باعث پاکستان میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔وزیرِخارجہ نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے 33 ملین لوگوں راتوں رات بے گھر ہوگئے جبکہ تباہ کن سیلاب نےایک ہزار چھ سو لوگوں کی جان لے لی جبکہ 16 ملین بجے اپنے گھروں سے محروم ہوئے۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان، روس یوکرین تنازع میں فریق نہیں، روسیوں کا اپنا اور مغرب کا اپنا نقطہ نظر ہے۔ انکا کہناتھا کہ یہ وقت ایک اور عالمی جنگ شروع کرنے کا نہیں، اقوام متحدہ کو کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ صرف مقبوضہ کشمیر ہی نہیں بلکہ ہندوستان بھر میں مسلمانوں پر ظلم و ستم ہورہا ہے، ہم جمہوریت اور عوام کے انتخاب کے حق پر یقین رکھتے ہیں لہٰذا جو بھی سیاست میں آنا چاہتا ہے اسے عوام کے سامنے خود کو پیش کرنا ہوگا۔بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ بڑے ممالک کو اس حقیقت کی عادت ڈالنے کی ضرورت ہے کہ ہم اکٹھے ہوں اور کہیں زیادہ اہم مسائل کو حل کریں۔ وزیرِخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ افغانستان میں ہمارے 8000 پاکستانیوں کی جانیں ضائع ہوئیں، افغانستان کے ساتھ ماضی میں بھی ہمارے مشکل تعلقات رہے ہیں اور آگے بھی مشکلات ہوں گی لیکن ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان کے عوام ایک پرامن، خوشحال اور مستحکم ملک سے مستفید ہوں

اپنا تبصرہ بھیجیں