ایران سے درآمد کے باوجود ملک میں پیاز کی قیمتیں بے قابو

کراچی (انتخاب نیوز) ایران سے پیاز کی درآمد کے باوجود ملک میں پیاز کی قیمتیں قابو میں نہیں آرہی ہیں۔کراچی میں پیاز کی فی کلو قیمت 200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔ ملک میں ایران سے پیاز کی درآمد کھلنے کے بعد قیمتوں میں آنے والی کمی عارضی ثابت ہوئی اورچند ہفتوں بعد ہی پیاز نے قیمتوں کی ڈبل سینچری مکمل کر لی۔ بچت بازاروں میں بھی پیاز کی قیمت 150 روپے سے زائد ہے جبکہ کراچی کےعام بازاروں میں تو شہریوں کو آدھا کلو پیاز100 روپے میں دستیاب ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ ایران سے پیاز اتنی کم تعداد میں آرہی ہے کہ اس کا مارکیٹ کی قیمتوں پراثر پڑنا مشکل ہے۔ تاجروں کا یہ بھی کہنا تھا کہ قیمت مہنگی ہونے کا دوسرا سبب ایرانی پیاز کا معیار اور ذائقے میں کم ہونا ہے جس کی وجہ سے پاکستانی پیاز کی قیمت مسلسل آسمان پر ہے۔ اس کےعلاوہ پاکستانی پیازکی فراہمی سیلاب کی وجہ سے منڈی میں بہت محدود ہوچکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں