ڈار اورمفتاح ایک دوسرے کوطعنے دے رہے ہیں،شیخ رشید
راولپنڈی(انتخاب نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ڈیل مکمل ہوگئی،کیس ختم ہوگئے،صرف انتخاب سے بھاگنا ہے جوممکن نہیں۔ڈار،مفتاح ایک دوسرے کوطعنے دے رہے ہیں،ماری عوام گئی ہے۔موڈی کی ریٹنگ کم ہوگئی۔ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے جمعہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ 24اکتوبرنیب کوبتاﺅں گانوازشریف نے بلڈنگ ون ہائیڈپارک47.5ملین پانڈ میں بیچی جس سے برطانوی NCAخریدار کےخلاف ایکٹوہوگیااورسپریم کورٹ کومداخلت کرنا پڑی۔
Load/Hide Comments


