کھٹمنڈو، لڑکی سے ریپ کے الزام میں نیپالی کرکٹر کو گرفتار کرلیا گیا

کھٹمنڈو (مانیٹرنگ ڈیسک) نیپالی کرکٹر سندیپ لامیچھانے کو مبینہ ریپ کے الزام میں دوحہ سے واپسی پرکھٹمنڈو کے تریبھون انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اترتے ہی حراست میں لے لیا گیا۔ ان کی گرفتاری کا حکم گزشتہ ماہ ایک نابالغ لڑکی کے ریپ کیس میں جاری کیا گیا تھا۔17 سالہ لڑکی نے سندیپ کیخلاف شکایت درج کروائی تھی، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ کرکٹر نے کھٹمنڈو کے ایک ہوٹل کے کمرے میں اس کے ساتھ زیادتی کی تھی۔ رپورٹس کے مطابق وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر لامیچھانے نے کہا تھا کہ ان کے نام پر جاری ہونے والے وارنٹ اور ان کے خلاف مقدمے نے انہیں ذہنی طور پر تھکا دیا ہے لیکن وہ اپنے خلاف لگائے گئے جھوٹے الزامات کا دفاع کرنے کے لیے نیپال واپس جائیں گے۔ لامیچھانے نے فیس بک پر جاری اپنے بیان میں لکھا تھا کہ وہ تفتیش کے تمام مراحل میں مکمل تعاون کریں گے اور اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے قانونی جنگ لڑیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں