اسلام آباد، شاپنگ مال میں آگ لگ گئی، عمارت کا بڑا حصہ متاثر
اسلام آباد (انتخاب نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر ایف ایٹ میں واقع نجی مال میں آگ لگ گئی۔ سیکٹر ایف ایٹ میں واقع سینٹورس میں آگ لگی ہے، فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف۔ فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے، آگ کے باعث عمارت سے دھواں اٹھنے لگا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مال کے چوتھے فلور پر واقع فوڈ کورٹ کے کچن میں آگ لگی جو مال کے دیگر حصوں تک پھیل گئی۔ شاپنگ مال کی اونچائی کے باعث فائر بریگیڈ کو آگ پر قابو پانے میں دشواری کا سامنا ہے۔ بتایا جارہا ہے آگ رہائشی فلیٹس تک پہنچ چکی ہے۔ عمارت میں پھنسے رہائشیوں کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔ بحریہ ٹاﺅن فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی آگ بجھانے کیلئے موقع پر پہنچ گئی ہیں۔
Load/Hide Comments


