بلوچستان کے ساحلی وسائل کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، ڈی جی کوسٹل ڈویلپمنٹ

گوادر (انتخاب نیوز) ڈائریکٹر جنرل بلوچستان کوسٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی بمقام گوادر جہانزیب خان نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ساحلی وسائل کو فروغ دینے کی ضرورت ہے اس سلسلے میں بی سی ڈی اے محدود وسائل سے مختلف پروجیکٹس کے ذریعے بلوچستان کے ساحلی بیلٹ کی ترقی و خوشحالی کیلئے کوشاں ہے، ان میں ایکو ٹوارزم ریزورٹس، بیچ پارکس، فلوٹنگ جیٹیز، ساحلی پودوں کی افزائش و نمود کے نرسری اور ریسٹ ایریاز کی تعمیر و ترقی شامل ہیں جو بلوچستان کوسٹ لائن کے مختلف مقامات پر جاری ہیں ۔ان اخیالات کا اظہار انہوں جاری ترقیاتی منصوبوں کے معائنہ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کوسٹل ماسٹر پلاننگ بی سی ڈی اے کا اک فلیگ شپ پروجیکٹ ہے جس سے ہمیں حقیقی اور مستند ڈیٹا حاصل کرنے اور اپنے وسائل کی منصوبہ بندی و بہتر استعمال میں مدد ملے گئی ان پروجیکٹس کی تکمیل سے ساحل بلوچستان میں ساحلی سیاحت و معیشت میں انقلابی مثبت بہتری آئے گی اس موقع پر ڈی جی کو زیر تعمیر مختلف منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دے دی گءاور اب تک کی پیش رفت سے انہیں آگاہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ بی سی ڈی اے بلوچستان کے کوسٹ لائن کی انتظام کاری، منصوبہ بندی اور ترقیاتی منصوبوں پر نگرانی و عملدرآمد اور ساحلی وسائل کی بہتری اور ان سے استفادہ نیز ساحلی سیاحت کے فروغ کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یہ منصوبے مقررہ وقت پر مکمل ہوں گے اور مقامی لوگ ان سے مستفید ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں