گورنمنٹ گرلز اسکول قلات میں خواتین اسٹاف کو دھمکی قابل مذمت ہے، جی ٹی اے
قلات (انتخاب نیوز) گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان قلات کے جاری کردہ بیان میں گورنمنٹ گرلز اسکول کوئنگ قلات میں خواتین اسٹاف کو دھمکی دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جی ٹی اے بی اساتذہ کو کھبی تنہا چھوڑے گی، خصوصاً خواتین اساتذہ کے ساتھ ناروا سلوک کیخلاف کھبی خاموش نہیں رہے گی، خواتین کا معاشرے میں اعلیٰ مقام اور حیثیت ہے لیکن خواتین اساتذہ کو دھمکی دینا قابل افسوس و شرمناک عمل ہے جسکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ پولیس کوئنگ گرلز اسکول کے اسٹاف کو دھمکی دینے والے مذکورہ افراد کو فوری گرفتار کیا جائے بصورت دیگر جی ٹی اے بی قلات صوبائی قیادت سے مشاورت کرکے احتجاجی مظاہرے و ضلع بھر میں تمام سرکاری اسکولوں کی تالا بندی پر مجبور ہوگی۔
Load/Hide Comments


