پاکستان اور ایران کے مابین تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کا خاتمہ کیا جائے، شہر یار خان
کوئٹہ (انتخاب نیوز) مشہد میں متعین پاکستانی قونصل جنرل شہریار خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے مابین مقررہ تجارتی اہداف کے حصول کےلئے ضروری ہے کہ تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کا خاتمہ کیا جائے پاکستان کی بزنس کمیونٹی کو ایران میں درپیش مشکلات کے خاتمہ سے متعلق ایرانی حکام سے باہمی گفت و شنید کی جائے گی اس سلسلے میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان کے عہدیداران و ممبران کی تجاویز کو اولیت دی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان کے صدر حاجی عبداللہ اچکزئی،سنیئر نائب صدر آغا گل خلجی ،جمعہ خان بادیزئی ،حاجی فتح خان و دیگر کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے منعقدہ اجلاس کے شرکا سے کیا۔ اس سے قبل چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان کے صدر حاجی عبداللہ اچکزئی ،سنیئر نائب صدر آغا گل خلجی و دیگر نے ایران کے مشہد میں متعین پاکستانی قونصل جنرل کو مشہد میں چاول و دیگر ایکسپورٹ شدہ مال کےلئے شیلٹر نہ ہونے،ڈیمریجز،پاکستانی تاجروں کے ایرانی بنکوں میں اکانٹس منجمد کرنے،مال بردار گاڑیوں کو ایندھن کی فراہمی،مال بردار گاڑیوں پر جرمانے عائد کرنے و دیگر مسائل سے متعلق آگاہی دی اور امید ظاہر کی کہ اس سلسلے میں قونصل جنرل اپنا کردار ادا کریں،چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان کے عہدیداران و ممبران نے ویزے اور دیگر امور سے متعلق بھی تفصیلات دی اس موقع پر ایران کے مشہد میں متعین پاکستانی قونصل جنرل شہریار خان کا کہنا تھا کہ ان کی اولین ترجیح بزنس کمیونٹی کو درپیش مشکلات میں کمی لانا ہے اسی مقصد کے لیے وہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان کے عہدیداران و ممبران کے ساتھ ملاقات کر رہے ہیں تاکہ اسے بزنس کمیونٹی کے مسائل اور ان کے حل کے لئے تجاویز مل سکے انہوں نے کہا کہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ کے عہدیداران و ممبران کی تجاویز کو اولیت دی جائے گی،انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے مابین مقررہ تجارتی اہداف کے حصول کےلئے ضروری ہے کہ تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کا خاتمہ کیا جائے پاکستان کی بزنس کمیونٹی کو ایران میں درپیش مشکلات کے خاتمہ سے متعلق ایرانی حکام سے باہمی گفت و شنید کی جائے گی انہوں نے کہا کہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان کی بزنس کمیونٹی کےلئے خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں بلکہ اس کے عہدیداران و ممبران داد تحسین کے مستحق ہیں۔


