خاران، بلوچستان ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی قاتلانہ حملے میں جاں بحق

خاران (انتخاب نیوز) خاران میں بلوچستان ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی پر قاتلانہ حملہ، سابق چیف جسٹس حملے میں جاں بحق ہوگئے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی پر خاران کے علاقے میں قاتلانہ حملہ کیا گیا، حملے کے باعث و محمد نور مسکانزئی شدید زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ واقعے میں ایک اور شخص بھی زخمی ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں