جیکب آباد میں مہمان پرندوں کا غیر قانونی شکار، محکمہ وائلڈ لائف کی چشم پوشی

جیکب آباد (نمائندہ انتخاب) جیکب آباد میں مہمان پرندوں کا غیر قانونی شکار جاری، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، محکمہ وائلڈ لائف خاموش۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں موسم سرما کی ٹھنڈی ہوائیں شروع ہونے کے بعدسائبیرین مہمانوں پرندوں نے سندھ کے مختلف علاقوں سمیت جیکب آباد کا رخ کرلیا ہے، جیکب آباد میں مہمان پرندوں کا بڑے پیمانے پر غیر قانونی شکار کیا جانے لگا ہے، نواحی گا¶ں کریم بخش کھوسہ میں بااثر افراد کی جانب سے شکار پر پابندی کے باوجود سرعام مہمان سائبیرین پرندوں کا شکار کیا جارہا ہے، گزشتہ روز گاو¿ں کریم بخش کھوسہ میں غیر قانونی شکار کئے گئے مہمان پرندوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے باوجود محکمہ وائلڈ لائف خاموش ہے اور غیر قانونی شکار کو روکنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے، ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں شکاریوں کی جانب سے مہمان پرندوں کے شکار پر عوام کی جانب سے سخت رد عمل سامنے آیا ہے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مہمان پرندوں کے شکار پر عائد پابندی پرمکمل عملدرآمد کرایا جائے اور شکاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مقدمات درج کئے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں