نوشکی، نوجوان کے قتل کیخلاف احتجاج، مظاہرین نے چیف جسٹس کے قافلے کو بھی روک دیا
نوشکی (نامہ نگار) لیویز فورس کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کیخلاف کوئٹہ تفتان شاہراہ بلاک، مظاہرین نے چیف جسٹس بلوچستان کے قافلے کو بھی روک لیا۔ نوشکی کے علاقے گزنلی میں لیویز فورس کی فائرنگ سے سعید احمد نامی شخص جاں بحق اور سہراب نامی شخص زخمی ہوا، واقعے کیخلاف لواحقین نے لاش آر سی ڈی شاہراہ پر رکھ کر احتجاج شروع کیا۔ اس موقع پر چیف جسٹس بلوچستان کوئٹہ سے خاران سابق چیف جسٹس کی فاتحہ خوانی کے لیے جارہے تھے، مشتعل نوجوانوں نے چیف جسٹس کے قافلے میں شامل گاڑیوں کے سامنے لیٹ کر انہیں آگے جانے سے روک دیا۔ کوئٹہ تفتان شاہراہ پر لاش کے ہمراہ مظاہرین انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کررہے تھے۔
Load/Hide Comments


