‘کراچی اور ملتان سے الوداع پی ٹی آئی’، اپنے امیدواروں کی فتح پر بلاول کا ٹوئٹ
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نیکراچی اور ملتان کے ضمنی انتخابات میں اپنے امیدواروں کی فتح پر مبارک باد پیش کی ہے۔ سماجی رابطے کے ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کراچی اور ملتان سے الوداع پی ٹی آئی! بلاول کا کہنا تھا کہ عمران خان کوشکست دینے پربھائی موسی گیلانی اور عبدالحکیم بلوچ کو مبارک باد، 2018 میں چوری کی گئی نشستوں پرعمران خان کو شکست دینے پر مبارک باد۔
خیال رہیکہ این اے 237 ملیر سے پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالحکیم بلوچ نے پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو دس ہزار ووٹوں سے شکست دے کر اپ سیٹ کر دیا، عبدالحکیم بلوچ 32 ہزار 567 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، عمران خان 22 ہزار 493 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔دوسری جانب ملتان میں بھی پی ٹی آئی امیدوار کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا، یہاں علی موسیٰ گیلانی ایک لاکھ 7 ہزار 327 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جب کہ ان کے مد مقابل شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی اور پاکستان تحریک انصاف کی مہر بانو قریشی نے 82 ہزار 141 ووٹ حاصل کیے۔


