ضمنی الیکشن کے موقع پر مجموعی طور ماحول پر پرامن رہا ،الیکشن کمیشن

اسلا م آباد(انتخاب نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ اتوار کو 11 صوبائی و قومی حلقوں میں ضمنی الیکشن کے موقع پر مجموعی طور ماحول پر پرامن رہا جبکہ الیکشن کمیشن نے ملیر این اے 137 میں پریذائڈنگ افسران کے بیلٹ پیپر پر ٹھپے لگانے کا خبر کا نوٹس لے لیا ہے ۔ترجمان الیکشن کمیشن کا کہناہے کہ اتوار کو 3 صوبائی اور 8 قومی حلقوں کے ضمنی انتخاب میں پولنگ کے حوالے سے الیکشن کمیشن مرکزی کنٹرول روم اسلام آباد کو 15 شکایتیں موصول ہوئیں۔ زیادہ تر شکایات کارکنوں کے آپس کے تصادم اور معمولی نوعیت کے جھگڑوں سے متعلق تھیں۔ان شکایات کو فوری طور پر حل کر دیا گیا۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ملیر این اے 137 میں ایک پولنگ اسٹیشن میں پریذائڈنگ افسران کے بیلٹ پیپر پر ٹھپے لگانے کی خبر کا نوٹس لے لیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے ریٹرننگ افسر ملیر اور ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسر ملیر سے رپورٹ طلب کرلی گئی ہے اورانہیں کہا گیا ہے کہ خبر کی فوری تحقیق کی جائے،رپورٹ بھیجی جائے۔ متعلقہ پریذائیڈنگ افسر سے بھی فوری رپورٹ طلب کی گئی ہے ۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کے عمل پر اثر انداز ہونے کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں