لاہور، پشتون کونسل کے چیئرمین کی گرفتاری کیخلاف جامعہ پنجاب کے سامنے دھرنا

لاہور (انتخاب نیوز) پنجاب یونیورسٹی طلباءتنظیم (پشتون کونسل) نے اپنے چیئرمین کی گرفتاری کے خلاف پنجاب یونیورسٹی گیٹ نمبر ایک کے باہر دھرنا دے دیا۔ یونیورسٹی ذرائع کے مطابق پشتون کونسل کے سینکڑوں کارکنوں نے اتوار کی رات کھلے آسمان تلے دھرنا دیا ہے۔ دھرنے کے شرکاءکا مطالبہ ہے کہ پنجاب یونیورسٹی احاطہ میں پولیس آپریشن بند کیا جائے اور گرفتار کئے گئے چیئرمین پشتون کونسل کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ اگر یونیورسٹی انتظامیہ نے ان کے مطالبے پر توجہ نہ دی تو یونیورسٹی کے گیٹ نمبر ایک کے باہر ان کا دھرنا جاری ہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں