لاپتہ افراد سے متعلق خصوصی کمیٹی کا اجلاس، تمام متعلقہ اداروں کے حکام کو مدعوکرنے کا فیصلہ
سلام آباد(انتخاب نیوز)بلوچستان نیشنل پارٹی(مینگل) کے سربراہ سردار اخترمینگل کی سربراہی میں بلوچستان کے لاپتہ افراد سے متعلق قائم خصوصی کمیٹی نے اس اہم معاملے پر تمام متعلقہ اداروں کے حکام کو مدعوکرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ پارلیمینٹ ہاو¿س میں کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسدعمر نے بھی شرکت کی ،سینیٹ سیکرٹریٹ میں کمیٹی کا دفتر قائم کیا گیا ہے۔منگل کو بلوچستان کے لاپتہ افراد بالخصوص بلوچ طلبہ کواٹھائے جانے کے معاملے پر قائم خصوصی کمیٹی کا بندکمرے کا اجلاس پارلیمینٹ ہاو¿س میں کمیٹی کے کنوئنیر حکومتی اتحادی سرداراخترمینگل کی صدارت میں ہوا۔اجلاس میں سابق چیئرمین سینیٹ سینیٹرمیاں رضا ربانی مسلم لیگ(ن) کے رہنما سینیٹرمشاہدحسین سید پی ٹی آئی کے رہنما اسدعمر،وفاقی سیکرٹری داخلہ سینیٹ کے سپیشل سیکرٹری اور دیگر ارکان شریک ہوئے۔ اجلاس میں کمیٹی کے ٹی اوآرز پرمشاورت کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق ضابطہ کار کے حوالے سے سینیٹر رضا ربانی نے کمیٹی کے اختیار اورزمہ داریوں سے متعلق تجاویزپیش کیں کمیٹی نے ان سے اتفاق کیا ہے ۔ لاپتہ افراد بشمول طلبہ کو اٹھائے جانے کے معاملات پر بلوچستان کے عوام بالخصوص بلوچ طلبہ کی شکایات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام کو مدعو کیا جائے گا اس حوالے سے متفقہ فیصلہ ہوگیا ۔


