بلوچستان کو جاگیر دارانہ وقبائلی سماج سے چھٹکارا دلانا ہے،ڈاکٹر مالک بلوچ

کوئٹہ ( آئی اےن پی)نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے تحصیل 43برما ہوٹل سریاب کے حلف برداری کی تقریب سے خطاب میں نئے تنظیمی زمہ داریوں پر منتخب دوستوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تنظیمی عمل سیاسی کارکنوں کی تربیت اور سیاسی جماعتوں کی تقویت کا باعث ہوتی ہے۔تنظیم ربط و موبلائزیشن کی بنیاد ہوتی ہے۔نیشنل پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جو تنظیمی و سیاسی طور پر مکمل جمہوری جماعت ہے۔سیاسی کارکن پارٹی کی بنیاد و ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاسی و شعوری طور پر لیس سیاسی کارکن عوامی شعور و سماجی تبدیلی کو ممکن بنا سکتا ہے۔ صوبے کے عوام کو جاگیرادارنہ و قبائلی سماج سے چھٹکارا دینے اور روشن خیال و ترقی پسند سماج فراہم کرنے کےلیے سیاسی کارکن ہی کارآمد ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی ملک میں موجود قومی و طبقاتی سوال کی جدوجہد میں بنیادی کردار ادا کررہی ہے۔نیشنل پارٹی قومیتوں کی سیاسی معاشی سماجی برابری کو وفاق کی بنیاد قرار دیتی ہے۔اور ملک میں موجود تمام جملہ مسائل کی زمہ دار بھی قومی نابرابری کو سمجھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جدید صدی میں بھی بلوچستان کے عوام کو صاف پانی میسر نہیں تعلیم و صحت کے شعبوں میں سہولیات نہیں،لاکھوں بچے سکولوں سے باہر ہیں۔سڑکیں و راستے نہیں۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کی سڑکوں کو توڑ پور کا شکار کیا گیا ہیں اور چار سال سے کوئٹہ کے عوام کھنڈرات میں ہیں۔دھول مٹی سے عوام میں سانس کی تنگی میں مبتلا ہورہا ہے۔لیکن حکومت کوکوئی سروکار نہیں۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کی تنظیم کو عوامی رابطوں کو تیز کرنا ہوگا اور عوام کو خود پر مسلط نمائندوں سے نجات کا شعور اجاگر کرنے کے لیے اپنا کرادر ادا کرنا ہوگا۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن و ضلع کوئٹہ کے صدر حاجی عطا محمد بنگلزئی، مرکزی خواتین سیکرٹری یاسمین لہڑی، ضلعی جنرل سیکرٹری ریاض زہری، نومنتخب تحصیل صدر حاجی بابل بنگلزئی اور جنرل سیکرٹری عارف کرد نے بھی خطاب کیا۔دریں اثنا ءنومنتخب کابینہ سے الیکشن کمیٹی کے چیئرمین نیاز بلوچ نے حلف لیاجبکہ اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان اسلم بلوچ ،صوبائی ترجمان علی احمد لانگو، ممبر مرکزی کمیٹی میران بلوچ ،صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی عبدالصمد بلوچ ،صوبائی فنانس سیکرٹری عبید لاشاری، صوبائی خواتین سیکرٹری کلثوم نیاز بلوچ، صوبائی لیبر سیکرٹری منظور راہی بلوچ، ورکنگ کمیٹی کے ممبران حاجی فاروق شاہوانی، خدائے رحیم لہڑی، انیل غوری ،محمود رند ،لیبر سیکرٹری نصراللہ شاہوانی، فنانس سیکرٹری سعید سمالانی ،یونس بلوچ، ملک کامران، سعدیہ بادینی ،پروفیسر عبد الحلیم، صادق عالم بنگلزئی نے نیشنل پارٹی نصیراباد کے رہنما رازق پندرانی، پناہ بنگلزئی، آصف بنگلزئی، اسرار قمبرانی، محی الدین ،اسحاق بنگلزئی سمیت دیگر موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں