سبی روہڑی ریلوے ٹریک کی مرمت مکمل آج آزمائشی ٹرین روانہ ہوگی
سبی(آئی اےن پی ) ماہ اگست سے معطل مسافر ٹرےنوں کی آمد روفت بحال ہونے کا امکان ڈی اےس سکھر ڈویژن کی نگرانی مےں(آج) آزمائشی ٹرےن ڑوہری سے سبی آئے گی تےاریاں مکمل بولان و جعفر اےکسپرےس سروس رےلوے اسٹےشن مچ سے رواں ماہ بحال ہونے کا امکان جبکہ ہرک کے مقام پرگرنے والا صدیوں پرانا رےلوے پل کی تعمےر کے لئے کام تےزی کے ساتھ جاری کوئٹہ کولپورکے علاوہ مچ سبی بختےار آباد ڈےرہ مراد جمالی ڈےرہ الہ ےار جےکب آباد شکار پور سکھر ڑوہری رےلوے اسٹےشن کی رونقےں بحال ۔ تفصےلات کے مطابق تاج برطانیہ کے دور مےں جےکب آباد براستہ سبی آب گم مچ کولپور کوئٹہ تک رےلوے ٹرےک بیچھاکر رےلوے سروس شروع کی گئی سو سال پرانا رےلوے ٹرےک جہاں اپنی مدت پوری کرچکا ہے مگر محکمہ رےلوے کی جانب سے نئے ٹرےک کو بیچھانے کا صرف اعلانات ہی ہوتے رہے صدےوں پرانا کوئٹہ سبی جےکب آباد رےلوے ٹرےک مون سون بارشوں کے نتےجے مےں سےلابی پانی کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوا ماہ اگست مےں بختےار آباد سے کئی کلومیٹر کے ساتھ ساتھ جےکب آباد شکار پور کے درمےاں بھی رےلوے ٹرےک زےر آب آگےا سےلابی پانی نے بری طرح رےلوے ٹرےک کو نقصان پہنچاےا جس کی وجہ سے محکمہ رےلوے نے مسافروں کی جان ومال کی حفاظت کے لئے رےلوے سروس معطل کردی جس کی وجہ رےلوے لائن کی مرمت اور سےلابی پانی بتائی گئی ڈی اےس رےلوے کوئٹہ وڈی اےس رےلوے سکھر ڈویژن نے رےلوے ٹرےک کی بحالی کے لئے دن رات اےک کردےا رےلوے کے مزدوروں نے ہنگامی بنےاد پر کام کرتے ہوئے رےلوے ٹرےک کی مرمت کا کام مکمل کردےا رےلوے انجن نے گزشتہ روز سبی سے سکھرتک کامیاب سفر کےا (آج) ڈی اےس رےلوے سکھر ڈویژن کی نگرانی مےں آزمائشی ٹرےن ڑوہری سے سبی تک چلائی جائے گی جس کے بعد محکمہ رےلوے کے اعلان کردہ احکامات کے مطابق کراچی سے جےکب آباد تک سکھر اےکسپرےس سمےت دےگر مسافر ٹرےنوں کو چلاےا جائے گا جبکہ آزمائشی ٹرےن کی کامیابی پر رواں ماہ رےلوے اسٹےشن مچ سے براستہ سبی جےکب آباد ڑوہری کراچی کے لئے بولان اےکسپرےس جبکہ مچ سے لاہور روالپنڈی پشاور کے لئے جعفر اےکسپرےس کو بحال کےا جائے گا واضح رہے کہ ہرک کے مقام پر صدےوں پرانا رےلوے پل کے اےک پلرز کو سےلابی پانی نے جزوی نقصان بھی پہنچاےا جس کی مرمت کا کام بھی تےزی سے جاری ہے کوئٹہ کولپور کے علاوہ مسافر ٹرےنوں کی بحالی سے مچ آب گم سبی بختےار آباد ڈےرہ مراد جمالی ڈےرہ الہ ےار جےکب آباد شکار پور سکھر ڑوہری سے کراچی لاہور راولپنڈی پشاور کے رےلوے اسٹےشنوں کی رونقےں بحال ہوجائے گی ۔


