کراچی فائرنگ سے شہری جاں بحق، زخمی پولیس اہلکار ایمبولینس نہ ملنے پر جاں بر نہ ہوسکا

کراچی(ویب ڈیسک) بڑا بورڈ کے علاقے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی پولیس اہلکار ایمبولینس نہ ملنے کے بعد زندگی کی جنگ ہار گیا، جبکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شہری بھی جاں بحق ہو گیا۔کراچی کے علاقے بڑا بورڈ کے قریب مقابلے میں پولیس اہلکار نہال زخمی حالت میں زمین پر گرا ہوا تھا، ساتھی اہلکار اور لوگ اسے اٹھانے کی کوشش کرتےکررہے تھے۔زخمی اہلکارنہال کو اسپتال منتقل کرنے کیلئے بروقت ایمبولینس تک نہ پہنچی جس پر ساتھی اہلکار اسے موٹرسائیکل پر لیکر روانہ ہوئے، تاہم وہ جاں بر نہ ہوسکا۔

زخمی اہلکار نہال اور ساتھی اہلکاروں میں کوئی بھی بلیٹ پروف جیکٹ پہنے ہوئے نہیں تھا۔ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن فیضان نے دعویٰ کیا کہ شہید پولیس اہلکار سمیت تینوں کے پاس بلٹ پروف جیکٹس موجود تھیں لیکن انہوں نے کھانے کے دوران انہیں اتار کر ہوٹل پر رکھ دیا تھا، اچانک فائرنگ کی آواز سن کر تینوں پولیس اہلکارشہری کو بچانے نکلے تو مقابلہ ہوگیا۔فلاحی ادارے کا موقف ہے کہ جیسے ہی اطلاع ملی تو ایمبولینس روانہ کی گئی اور آدھے راستے سے اہلکار کو موٹرسائیکل سے ایمبولینس میں منتقل کرکے اسپتال لایا گیا۔پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار اور شہری کے ہلاکت کے واقعے کا مقدمہ پاک کالونی تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں